شریف اللہ کی حوالگی کس معاہدے کے تحت ہوئی؟ ، حافظ نعیم

شریف اللہ کی حوالگی کس معاہدے کے تحت ہوئی؟ ، حافظ نعیم

لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے امریکی آشیر آباد حاصل کرنے کے لیے نئی سہولت کاری کا آغاز کیاہے ، ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شکریہ ادا کرنے پر شہباز شریف بغلیں بجا رہے ہیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

حکمران امریکی خوشنودی کے حصول کے لیے لائن میں لگے ہوتے ہیں، شریف اللہ کی حوالگی کس معاہدے کے تحت ہوئی؟ ۔منصورہ میں بیٹ رپورٹر کی افطار پارٹی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت مخالف تحریک چلانے میں اپوزیشن اتحاد میں سنجیدگی کا فقدان نظر آتا ہے ۔ ملک میں سب پارٹیوں نے اسٹیبلشمنٹ سے سودے بازی کی، جماعت اسلامی نے ملک کی خاطر قربانیاں دیں، ہم عوام سے اتحاد کریں گے ، عوامی مسائل پر ایکشن پلان ترتیب دیا ہے ، عید کے بعد مہنگی بجلی اور آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف تحریک چلائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کا سینئر ڈاکٹر سے سلوک تحقیر آمیز تھا، دنیا بدل گئی شریف فیملی کے بادشاہانہ طرز عمل میں تبدیلی نہیں آئی، حکومت فارم 47 کی بنیاد پر جیسے تیسے بھی بن گئی، اہل اقتدار کا غرور ختم نہیں ہو رہا۔ حکومت صرف اشتہارات میں نظر آتی ہے ، کارکردگی صفر ہے ۔ امیر جماعت نے کہا کہ امن کے لیے پاکستان اور افغانستان کو بامعنی مذاکرات کرنا ہوں گے ، دونوں ممالک میں لڑائی سے دشمنوں کا فائدہ ہوگا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں