لاہور کے 3ایڈیشنل سیشن ججز سمیت پنجاب میں 6جج تبدیل
لاہور( کورٹ رپورٹر )پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے 6 ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے گئے ۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ،نوٹیفکیشن کے مطابق تبدیل ہونے والوں میں 3 ایڈیشنل سیشن ججز اور تین سول ججز شامل ہیں، لاہور سے ایڈیشنل سیشن جج جہازیب اختر کا جنڈ ،ایڈیشنل سیشن جج محمد عامر کا دیپالپور اور ایڈیشنل سیشن جج محمد خان کا سیالکوٹ تبادلہ کیا گیا جبکہ سول جج شازیہ منور کوماڈل ٹائون کچہری تعینات کردیا گیا ،سول جج فواد احمد کو فتح جنگ سے اٹک اورشیخ محمد تقی کو سیالکوٹ سے پسرور تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔