جنوبی وزیر ستان میں کرفیو ختم بند راستوں کو کھول دیا گیا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر میں کرفیو ختم کرنے کا اعلان،متعدد بند راستوں کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
دونوں اضلاع کی انتظامیہ نے بتایا کہ صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک بند رہنے والے تمام راستوں کو اب ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر ناصر خان نے کہا کہ زالئی سے نیو کیڈٹ کالج وانا تک سڑک اور تنائی، سرویکئی، جنڈولہ روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے ، اسی طرح وانا گومل زام روڈ آج سارا دن مسافروں اور ٹریفک کے لیے کھلا رہا۔