تمام سیاسی سٹیک ہولڈرزکوایک پیج پرلانا ہوگا، علی محمد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا ہے کہ ہماری میٹنگ ہوئی ،ہم نے مشاورت کی ہے کہ اکثریت کی رائے ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی بریفنگ میں شرکت کرنی چاہیے۔
پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے انہوں نے کہا کمیٹی میں اپنا موقف بھی رکھنا چاہئے ،پہلے بریفنگ لی جائے کہ کیونکہ حالیہ واقعات میں بہت سارے علما ، شہری شہید ہوئے ہیں، تمام واقعات کی معلومات آجائے ،یہ بھی فیصلہ ہوا کہ ہماری طرف سے ہونا ہے وہ بریفنگ لیکر ہماری لیڈر شپ عمران خان کے پاس جاکر اجازت لے گی، حکومت سے آج عمران سے ملاقات کیلئے درخواست کرینگے کہ ہمیں ان تک رسائی دی جائے ، اس سلسلے میں رہنمائی لیں گے ۔ تحریک انصاف تعاون کیلئے تیار ہے اگر بڑے آپریشن کا فیصلہ کرنا ہے کہ توہمارا مطالبہ یہ ہے کہ ہماری لیڈر شپ کی عمران خان سے ملاقات کرائی جائے ۔انہوں نے کہا تمام سیاسی سٹیک ہولڈرزکوایک پیج پرلانا ہوگا،بانی کوپیرول پراے پی سی میں لایا جائے ،اس وقت ملک کویکجہتی کی ضرورت ہے ہم کہہ رہے ہیں نفرتوں کوکم کیا جائے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا اچھے اوربرے لوگ ہرجگہ موجود ہوتے ہیں، قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے ، حیدرسعید نوجوان ہیں ہوسکتا ہے اس سے کوئی غلطی ہوگئی ہو،بانی نے ہمیشہ کہا مضبوط فوج ملک کی ضرورت ہے ، بہت سے لوگ نہیں چاہتے کہ مولانا اورتحریک انصاف اکٹھے ہوں۔