پاکستان کو عظیم اور فلاحی ریاست بنانے کیلئے ہر فرد اپنا کردار ادا کرے : حمزہ شہباز

پاکستان کو عظیم اور فلاحی ریاست بنانے کیلئے ہر فرد اپنا کردار ادا کرے : حمزہ شہباز

لاہور(آئی این پی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو عظیم اور فلاحی ریاست بنانے کیلئے ہر فرد اور طبقہ اپنا کردار ادا کرے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

یوم پاکستان پر قوم کے نام پیغا م میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ یہ دن ہمیں ان رہنما اصولوں اور عظیم اہداف کو سر بلند رکھنے کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے مسلمانان ہند کو الگ وطن کے حصول کیلئے متحد کیا۔23مار چ کے دن قائداعظم سمیت تحریک آزادی کے دیگر عظیم قائدین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کے اخلاص، تدبر اور بے مثال قربانیوں سے پاکستان وجود میں آیا، پاکستان کو عظیم اور حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے ہر فرد اور طبقے کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں