پرائیویٹ نوکری کاالزام مزید 26نرسیں معطل

پرائیویٹ نوکری کاالزام  مزید 26نرسیں معطل

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )محکمہ صحت سپیشلائزڈ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے مزید 26 نرسز کو معطل کر دیا ، معطل ہونے والی نرسز پر پرائیویٹ اداروں میں نوکری کرنے کا الزام تھا ، نرسز کو محکمہ صحت سیکرٹریٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔

معطل ہونے والی نرسز میں رخسانہ کوثر، وجیہہ حمید،فرح بشیر ، شہناز بی بی، صائمہ پروین ،زناف اسلم، ذنبیل فاروق، سمرا سردار ، میل نرس آصف الیاس مسیح،میل نرس فرماز احسن،ارم خادم ،شاہانہ کوثر ، فرحانہ شاہین، وقاص پرویز،میل نرس مطیع اللہ سیف ،عالیہ جبین،شمائلہ رانی، میل نرس تصور، فیصل مجید،شازیہ ساجد ،صبا نظیر ،طاہرہ شاہین،رابعہ بی بی ،عرشما مریم اور زنیرہ عامر سمیت دیگر شامل ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں