بھاری بجلی بل ،لیسکو ریجن میں سولر کی تنصیب میں اضافہ
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )بجلی کے بھاری بلوں سے بچنے کیلئے صارفین کی بڑی تعداد سولر پر منتقل ہونے لگی۔
لیسکو ریجن میں سولر کی تنصیب میں اضافہ ہونے سے ذرائع کے مطابق گزشتہ برسوں کی نسبت لیسکو ریجن میں بجلی کی طلب میں 12 سے 14 سو میگاواٹ تک کمی ہوگئی،دو سال قبل رواں ماہ میں بجلی کی طلب 44 سے 45 سو میگاواٹ تک تھی۔ لیسکو کی رواں ماہ گرمی کی شدت زیادہ ہونے پر دن کے اوقات میں طلب 24 میگاواٹ تک رہی رات کے اوقات میں سولر بند ہونے کے بعد طلب 32 سے 34 سو میگاواٹ تک ریکارڈ ہوئی،لیسکو ریجن میں بڑی تعداد میں انڈسٹریل اور گھریلو صارفین سولر لگوا چکے ہیں،سولر لگنے سے بجلی کی طلب میں کمی ہوئی جس سے لوڈشیڈنگ پر بھی قابو پالیا گیا ۔