عمر ایم خان مشیر قرض مینجمنٹ تعینات ،نوٹیفکیشن جاری

 عمر ایم خان مشیر قرض مینجمنٹ  تعینات ،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک کے ذمہ واجب الادا قرضوں میں کمی لانے کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے عمر ایم خان کو وزارت خزانہ میں مشیر برائے ڈیبٹ مینجمنٹ تعینات کردیا۔

وزارت خزانہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ان کی تقرری 9 اپریل سے کی گئی ہے جو کہ فوری طور پر نافذ العمل ہے ۔وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق عمر ایم خان بینکاری کے شعبے میں 25 سال سے زائد عرصے کا وسیع تجربہ رکھنے والے سینئر ماہر ہیں، جنہوں نے نجی شعبے کے قرضوں، سٹرٹیجک اور معاشی تجزیے کے ساتھ ساتھ آپریشنل کارکردگی میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں