احسن اقبال کا مراد سعید کیخلاف ہرجانہ کیس کا فیصلہ موخر ، 5 مئی کو سنایا جائیگا
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد شبیر بھٹی کی عدالت میں زیر سماعت مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کیخلاف ہرجانہ کیس میں فیصلہ موخر کردیا گیا۔
گزشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے محفوظ فیصلہ سنانا تھا جو نہ سنایاجاسکا، فریقین کے وکلا عدالت پیش ہوئے اور عدالت کا کہناتھا کہ ابھی فیصلہ لکھا نہیں جاسکا، عدالت کیجانب اب محفوظ فیصلہ 5 مئی کو سنایا جائے گا۔مراد سعید نے مبینہ طور پر سکھر ملتان موٹروے میں کرپشن کا الزام عائد کیا تھا۔