بلاول سے میئر کراچی،ارکان صوبائی و قومی اسمبلی و دیگر کی ملاقاتیں

بلاول سے میئر کراچی،ارکان  صوبائی و قومی اسمبلی و دیگر کی ملاقاتیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور شنگھائی کے میئر گونگ ژی ژینگ کی جانب سے ملنے والی دورے کی دعوت کے سلسلے میں بریفنگ دی اور اس دورے کے سلسلے میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ہدایات لیں۔

چیئرمین سے پی پی پی آزاد جموں و کشمیر کے جنرل سیکرٹری اور ریاست کے وزیر برائے بلدیاتی امور فیصل راٹھور نے بھی بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور محکمے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔ بلاول بھٹو زرداری سے وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ ،رکن قومی اسمبلی علاؤالدین جونیجو ، رکن پنجاب اسمبلی ممتاز چانگ ،رکن سندھ اسمبلی سہراب سرکی نے اپنے صاحبزادے محسن سرکی کے ہمراہ بلاول ہاؤس میں ملاقات کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں