مراد شاہ کو سندھ سے زیادہ پنجاب کے کسانوں کی فکر ، عظمیٰ

مراد شاہ کو سندھ سے زیادہ  پنجاب کے کسانوں کی فکر ، عظمیٰ

لاہور(دنیا نیوز)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ اور ان کی جماعت 16 سال سے سندھ پر حکومت کر رہے ہیں، وہ اپنی کارکردگی بتائیں، وزیراعلیٰ سندھ کو علی امین سے مختلف نظر آنا چاہیے ۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس پرردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ کو سندھ کے کسانوں سے زیادہ پنجاب کے کسانوں کی فکر لاحق ہے ،پنجاب کے کسانوں کی فکر کرنے کیلئے پنجاب کے وارث خود موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیا سندھ میں کاشتکار نہیں؟ اور کیا سندھ حکومت نے گندم کی قیمت مقرر کی ہے ؟ انہوں نے مزید سوال اٹھایا کہ کیا سندھ حکومت نے کسانوں سے گندم خرید لی ہے ؟، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک سال میں پنجاب کے کسانوں کو 110 ارب روپے کا تاریخی پیکیج دیا ہے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کے کسانوں کو کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر اور سپر سیڈر بھی فراہم کئے جا چکے ہیں، مریم نواز نے ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن اور گندم پر 15 ارب روپے کا پیکیج دیا ، انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں اس سال ریکارڈ گندم کی پیداوار ہوئی ہے اور آئندہ سال اس سے بھی زیادہ پیداوار حاصل ہوگی۔عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کی ترقی اور خوشحالی اب دو صوبوں کی حکومتوں کے اعصاب پر سوار ہو چکی ہے ، انہوں نے الزام لگایا کہ مراد علی شاہ سندھ کی مرکزی شاہراہ بند کرنے والے مظاہرین کی حمایت کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں