قرض سکیم:حکومت پنجاب بینک کو 9 ارب مارک اپ ادا کرے گی
لاہور(خبر نگار)حکومت قرض سکیم پر پنجاب بینک کو 9 ارب مارک اپ ادا کرے گی۔ حکومت کی جانب سے شہریوں کو آسان کاروبار اور کاروبار میں توسیع کے لیے دو قرض سکیمیں شروع کی گئی ہیں۔
دس لاکھ تک قرض کے لیے 48 ارب روپے تک کی لمٹ جبکہ دوسری سکیم کے لیے 36 ارب روپے تک کی لمٹ رکھی گئی۔ محکمہ انڈسٹری نے درخواست پروسیس کرنے کے لیے بینک آف پنجاب کو دیں۔دس لاکھ تک قرض سکیم کے تحت 1 لاکھ درخواستیں لی جانی تھیں ۔پچاس لاکھ اور اس سے اوپر کی سکیم کے لیے 3 ہزار درخواستیں لی جانی ہیں ۔ محکمہ انڈسٹری حکام کا کہنا ہے کہ سکیم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اس کی توسیع کا فیصلہ کیا جائے گا۔