پہلگام واقعہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ڈیزائن کردہ : سراج الحق
مری(نمائندہدنیا)سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کشمیر سے ہمارا رشتہ روح اور جسم کا ہے، پہلگام واقعہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ڈیزائن کردہ ہے، پوری پاکستانی قوم بھارت کے خلاف یک آواز ہے۔
کشمیر کے دورے سے واپسی پر مری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت فی الفور قومی سلامتی کونسل کا اجلاس بلا کر تمام دینی و سیاسی قیادتِ کو بریفنگ دے اور بھارت کے خلاف پوری قوم کو صف آراء کرے۔ قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا ، کشمیر کی آزادی اور پاکستان سے الحاق انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا مودی امن دشمن اور خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے ، پاکستانی قوم متحد اورپاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔