شورکوٹ :لاہور سے لیہ جانیوالی بس کو حادثہ ،4 جاں بحق، 16 زخمی

 شورکوٹ :لاہور سے لیہ جانیوالی بس  کو حادثہ ،4 جاں بحق، 16 زخمی

شورکوٹ ،گڑھ مہاراجہ (نمائندگان دنیا)مسافر بس ٹرک سے ٹکرانے کے بعد کھائی میں جاگری،4 مسافر جاں بحق ، 16 شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق احمد پور سیال کے علاقہ باہو پل کے نزدیک لاہور سے لیہ جانے والی مسافر بس دوران کراسنگ ٹرک سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں بس مسافر حورین فاطمہ ، احمد پور سیا ل کا رہائشی نذیر احمد ،گوجرانوالہ کا رہائشی احمد رضا اور چوک اعظم کا رہائشی غلام عیسیٰ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ نصر اﷲ،عبدالمنان،مظہر منیر،عبدالستار وغیرہ 16افراد شدید زخمی ہوگئے ، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اورجاں بحق افراد کی لاشوں کو رورل ہیلتھ سنٹر گڑھ مہاراجہ جبکہ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ منتقل کردیا گیا ،مسافر بس میں 40 افراد سوار تھے ۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ ٹرک کی باڈی تباہ ہوگئی اور بس کی باڈی کاٹ کر زخمیوں اورلاشوں کو باہر نکالا گیا ، جاں بحق افراد کی میتیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں