سوات:اے این پی رہنما فتح اللہ خان ساتھی سمیت فائرنگ سے جاں بحق

سوات:اے این پی رہنما فتح اللہ خان  ساتھی سمیت  فائرنگ سے جاں بحق

سوات(این این آئی)سوات کی تحصیل کبل کے علاقے ننگولئی میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے اے این پی کے مقامی رہنما اور ویلیج کونسل ننگولئی کے چیئرمین فتح اللہ خان کو ذاتی ملازم فرمان سمیت قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب فتح اللہ خان اور فرمان اپنے پٹرول پمپ کے سامنے سڑک کنارے کھڑے تھے کہ موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ دونوں کو شدید زخمی حالت میں فوری سیدو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلئے اورملزموں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔واقعہ کی ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی سوات میں درج کر لی گئی۔یادرہے کہ فتح اللہ خان کے والد موسیٰ خان کو بھی 2008 میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں