وزارت آئی ٹی کا تین محکموں کی رائٹ سائزنگ کا فیصلہ
اسلام آباد(ایس ایم زمان)وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے وزیراعظم کی پالیسی کے تحت تین محکموں کی رائٹ سائزنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔
ان میں نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور اگنائیٹ شامل ہیں۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے رائٹ سائزنگ کے لیے بین الاقوامی و ملکی کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت کو محکموں کے اخراجات میں کمی اور کارکردگی بہتر بنانے کے لیے رائٹ سائزنگ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ کنسلٹنٹ تینوں محکموں کے امور و کارکردگی کے مطابق تجاویز و سفارشات، اخراجات میں کمی و ریونیو میں اضافہ کا بزنس ماڈل تیار اور خامیوں و کمزوریوں کی نشاندہی سمیت موجودہ ڈھانچے میں تبدیلی کی تجاویز و سفارشات بھی پیش کریں گے ۔