اپنے سپہ سالار کو پاکستانی ارطغرل کا نام دے رہا ہوں : کامران ٹیسوری
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہماری افواج نے سب کا سر فخر سے بلند کردیا۔ ہمارے سپہ سالار کو پاکستانی ارطغرل کا نام دے رہا ہوں،پوری قوم افواج پاکستان ایئر فورس اور نیوی کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آئی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری پوری قوم بے خوف اور بے فکر تھی،اس کی سب سے بڑی وجہ ہے عوام کا اعتماد اپنی فوج پر تھا۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں پچھلے ایک ہفتے سے لاہور میں تھا،میں واہگہ بارڈر گیا اپنے نوجوانوں کا ولولہ اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ بھارتی میڈیا جو چاہے جھوٹ بولتا رہے ،انٹرنیشنل میڈیا نے حقائق بتا دیئے کہ پاکستان نے پہل نہیں کی،میں کب سے کہہ رہا تھا کہ مودی دہشت گرد ہے ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ بھارت میں رہنے والے سکھ بھی مودی سرکار سے پریشان ہیں۔