کشیدگی میں کمی پر تعلیمی ادارے کھل گئے، جاری امتحانات پھرشروع

کشیدگی میں کمی پر تعلیمی ادارے کھل گئے، جاری امتحانات پھرشروع

لاہور(خبر نگار،آئی این پی)پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے، جاری امتحانات بھی پھرشروع ہوگئے۔ تعلیمی سرگرمیاں معمول پر آگئیں۔

پہلے روز حاضری معمول کے مطابق رہی۔طلبہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی پاک افواج پر فخر ہے کہ انہوں نے ہماری حفاظت کو یقینی بنایا۔اساتذہ کا کہنا تھا کہ تدریسی عمل دوبارہ شروع ہونے پرطلبہ کا جذبہ قابلِ دید ہے ۔ بہادر افواج نے جس عزم و حوصلے سے دشمن کے ارادے ناکام بنائے ، اس پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں تعلیمی بورڈ ز کے تحت انٹر پارٹ ٹو تھیوری اورمیٹرک امتحانات کے پریکٹیکل شیڈول کے مطابق ہورہے ۔ انٹر پارٹ ٹو اور میٹرک پریکٹیکل کے ملتوی پرچوں کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں