پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ 29 مئی کو ہوگی

لاہور (دنیا نیوز) سینیٹر ساجد میر کے انتقال پرخالی سینیٹ کی نشست پر انتخاب 29 مئی کو ہوگا۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخابی شیڈول جاری کر دیا، جس کے مطابق کاغذات نامزدگی 14 اور 15 مئی کو جمع کرائے جا سکیں گے ،سکروٹنی 17 مئی کو ہو گی۔