عمران کے حکم پرجنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ سے ہٹا دیا گیا

عمران کے حکم پرجنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ سے ہٹا دیا گیا

راولپنڈی(خبر نگار، دنیا نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی نے عمران خان کے حکم پر جنید اکبر علی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹا دیا۔

ہٹائے جانے سے  قبل علیمہ خان نے پارٹی قیادت کو عمران خان کا یہ پیغام پہنچایا جس پر پارٹی قیادت کے حکم پر جنید اکبر علی نے عہدہ چھوڑ دیا۔جنید اکبر علی نے عہد چھوڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دو عہدوں کی وجہ سے ذمہ داریوں پر فوکس نہیں کرسکتا، مجھے کہا گیا ہے کہ پارٹی پر یعنی خیبرپختونخواکی صدارت پر زیادہ فوکس کروں۔اس حوالے سے علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ عمر ایوب کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،قبل ازیں بانی کی بہن علیمہ خان حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائی کورٹ آئیں، جسٹس وقار احمد اور جسٹس فرخ جمشید پرمشتمل بینچ نے علیمہ خان کو چار ہفتوں کی حفاظتی ضمانت دے دی۔وکیل درخواست گزار عالم خان نے کہا جمعرات کے دن تک ان کے خلاف کیس نہیں تھا، جمعرات کے بعد 42 کیسز میں انہیں ضمنی طور پر شامل کیا گیا ۔جسٹس وقار احمد نے کہا آپ کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہیے تھا اس پر وکیل نے کہا 42 کیسز میں پیش ہونا مشکل ہے۔ بعدازاں عدالت نے علیمہ کو 4 ہفتوں کی حفاظتی ضمانت دے دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں