ہم فارم 47 والے نہیں اوریہ اب نہیں چلنے دینگے، پرویز اشرف

 ہم فارم 47 والے نہیں اوریہ اب نہیں چلنے دینگے، پرویز اشرف

لاہور(سپیشل رپورٹر)سابق وزیر اعظم وپیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ہم فارم 47 والے نہیں اور یہ فارم اب نہیں چلنے دینگے،حکومت ہماری سپورٹ اور ووٹ سے قائم ہے ،ملک کو نفرتوں نہیں پیار اور محبت کی ضرورت ہے۔۔۔

 پیپلز پارٹی کے پوسٹرز اتارنا فیئر گیم کیخلاف ہے ۔شفاف پر امن الیکشن چاہتے ہیں۔وہ پی پی 52سیالکوٹ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار راحیل کامران چیمہ کے مرکزی انتخابی دفتر کا افتتاح کرنے کے بعدسابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ،ندیم افضل چن،حسن مرتضیٰ،راحیل کامران چیمہ،امتیاز صفدر وڑائچ،ندیم اصغر کائرہ کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کر رہے تھے ۔اس موقع پر آصف بشیر بھاگٹ، عنایت شاہ،تنویر اشرف کائرہ ودیگررہنماﺅں سمیت ڈویژنل،ڈسٹرکٹ،تحصیل،سٹی اور الائیڈ ونگز کے عہدیدار اور کارکن موجود تھے ۔ پرویز اشرف نے کہا یکم جون کی صبح راحیل کامران چیمہ کی فتح کی خوشخبری لیکر طلوع ہوگی ، وہ حلقہ پی پی 52 کی بہتر نمائندگی کر سکتے ہیں ،ورکرز کا جوش دیکھ کر کوئی شک نہیں کہ ضمنی الیکشن ہم جیتیں گے ۔سمبڑیال اور ڈسکہ کے جیالوں میں بڑا جذبہ ہے ، ورکرز نے حلقے میں بلاول بھٹو اورآصف زرداری کا پیغام پہنچانا ہے ۔عوام پیپلز پارٹی کی قربانیوں اور غریب عوام،کاشتکاروں،مزدوروں کیلئے خدمات کو سامنے رکھ کر ووٹ کا فیصلہ کریں۔انہوں نے ورکرز کو زور دیکر کہا الیکشن پر اس طرح ٹوٹ پڑو جیسے پاکستانی شاہین بھارتی طیاروں پر جھپٹے تھے ۔میڈیا کے سوالات پر پرویز اشرف نے کہا ہر الیکشن کے اپنے ڈائنا مکس ہوتے ہیں، اب اصل الیکشن لڑا جائیگا۔بھارت نے جب للکاراتو پیپلز پارٹی سینہ تان کر کھڑی ہو گئی۔بھارت کو بڑا گھمنڈ تھا پھر آسمان نے اسکا غرور خاک ہوتے دیکھا۔ اس موقع پر قمر زمان کائرہ نے کہا حکومت کو سپورٹ کر رہے ہیں،اسمیں شامل نہیں جو فیصلہ غلط ہو گا اسکی مخالفت کرینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں