پاکستان، بھارت میں پائیدار امن کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے : سعودی کابینہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی کابینہ نے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے بیان جاری کر دیا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس دوران سعودی کابینہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ سعودی عرب پاکستان اور بھارت میں پائیدار امن کیلئے کوششیں جاری رکھے گا، سعودی عرب عالمی برادری کے ساتھ مل کرخطے میں استحکام کیلئے کوشاں ر ہے گا۔