امریکا پاک بھارت براہ راست مذاکرات کا حامی:مارکو روبیو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان اور بھارت کے درمیان حل طلب تنازعات کے حوالے سے دونوں ممالک کے براہ راست مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان خیالات کا اظہار امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے برطانوی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران کیا۔رپورٹ کے مطابق بات چیت کے دوران امریکی وزیرخارجہ اور ان کے برطانوی ہم منصب نے پاک بھارت جنگ بندی برقراررکھنے پر زور دیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مارکوروبیو نے کہا کہ دونوں ممالک دوطرفہ رابطے اور مذاکرات جاری رکھیں۔امریکی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا پاک بھارت براہ راست مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔