ہم اچھے برے وقت میں پاکستان کیساتھ ہیں : اردوان

ہم اچھے برے وقت میں پاکستان کیساتھ ہیں : اردوان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی میں ترکیہ کی طاقت اور وقار کو دنیا میں سراہا جارہا ہے۔۔۔

پاک بھارت جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کرتا ہوں، ہم نے واضح طور پر پاکستان کے برادرعوام کو اپنی حمایت کا یقین دلایا، اپنے بھائی شہباز شریف سے جو ملاقات کی وہ بہت اہم تھی۔ترک صدرکااپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہم اچھے اور برے وقت میں برادرملک پاکستان کیساتھ کھڑے رہیں گے ، ہم ہمیشہ امن، سفارتکاری اور بات چیت پر تیار ہیں۔ ایسا ماحول بنایا جاسکتا ہے جہاں ہر کوئی جیت جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں