سمجھ نہیں آ رہی حکومت سے مذاکرات کی پیشکش کی خبر کہاں سے آئی:علیمہ

 سمجھ نہیں آ رہی حکومت سے مذاکرات  کی پیشکش کی خبر کہاں سے آئی:علیمہ

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے مذاکرات کی پیشکش قبول کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں کہاکہ مجھے سمجھ نہیں آرہی ہے یہ خبر کہاں سے آئی ہے۔

بانی سے ہم نے یہی سوال کیا تھا ، انہوں نے کہا تھا ایسا نہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا ن لیگ کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کس چیز پر بات کریں گے ،یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے مینڈیٹ چوری کیا تھا،چوروں کے ساتھ بیٹھ کر ہم بانی کی طرف سے کیا بات کریں گے ،26 ویں ترمیم خاص طور پر لائی گئی تاکہ بانی پی ٹی آئی کو انصاف نہ مل سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں