مفتی قوی کو مولانا عبدالعزیز نے لال مسجد سے نکال دیا

مفتی قوی کو مولانا عبدالعزیز  نے لال مسجد سے نکال دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مفتی قوی کو اسلام آباد کی مشہورلال مسجد سے نکال دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیووائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتاہے کہ مفتی قوی اسلام آباد کی لال مسجد میں موجود تھے جہاں سے انہیں وہاں کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے بے عزت کرکے نکال دیا۔مفتی قوی مسجد کے ایک کمرے میں کچھ لوگوں کے ساتھ موجود تھے کہ اسی دوران وہاں مولانا عبدالعزیز آگئے اور انہوں نے مفتی قوی کو مخاطب کرکے کہا کہ اگر تم دوبارہ مسجد میں آئے تو تمہارا برا حال کردوں گا۔ انہوں نے وہاں بیٹھے لوگوں کو کہا کہ اس کو یہاں کس نے بلایا تھا یہ ایک بدکردار انسان ہے ،اسے جہاں دیکھیں وہاں کوڑے ماریں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں