گرمی کی شدت میں اضافہ درجہ حرارت 48 تک پہنچ گیا

گرمی کی شدت میں اضافہ درجہ حرارت 48 تک پہنچ گیا

اسلام آباد(این این آئی)ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے کئی ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں میں موسم میں مزید شدت آنے کی پیش گوئی کر دی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی و میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے ، جو کہ ہیٹ ویو کی سنگین صورت اختیار کر سکتا ہے ۔گزشتہ روز سندھ کے علاقے دادو اور بلوچستان کے تربت میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جو رواں سال کا اب تک کا بلند ترین درجہ حرارت شمار کیا جا رہا ہے ۔ اسی طرح ڈیرہ غازی خان میں پارہ 47 ڈگری، بھکر، بہاولنگر، رحیم یار خان اور نوکنڈی جیسے شہروں میں 46 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔پنجاب میں بھی سورج نے گویا آگ برسانا شروع کر دی۔ لاہور سمیت صوبے کے کئی علاقوں میں گرم اور خشک موسم کا راج ہے ۔ لاہور میں درجہ حرارت کم سے کم 28 اور زیادہ سے زیادہ 43 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ اگلے 2 سے 3 روز تک بارش کی کوئی امید نہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں