وفاق بجٹ سے پہلے ضم شدہ اضلاع کے فنڈز منتقل کرے ، بیرسٹر سیف

وفاق بجٹ سے پہلے ضم شدہ اضلاع  کے فنڈز منتقل کرے ، بیرسٹر سیف

پشاور(این این آئی)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بجٹ سے قبل قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس بلا کر خیبر پختونخوا کو ضم شدہ اضلاع کا حصہ فوری طور پر منتقل کرے۔

اپنے بیان میں انہوں نے زور دیا کہ نیٹ ہائیڈل منافع کے بقایاجات بھی بجٹ سے پہلے ادا کیے جائیں تاکہ صوبہ ان فنڈز کو ضم شدہ اضلاع کی ترقی میں بروئے کار لا سکے ، وفاق نے ضم شدہ اضلاع کا مالی حصہ غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت آئندہ بجٹ میں ضم شدہ اضلاع کے لیے ریلیف پیکیج تیار کر رہی ہے ، لیکن وفاقی تاخیر اس میں رکاوٹ بن رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں