پاکستان کے گرین سکوک بانڈز کی فروخت کیلئے ہدف سے 5 گنا زائد آفرز موصول
کراچی(این این آئی)پاکستان کے پہلے گرین سکوک بانڈز کی فروخت کیلئے ہدف سے 5 گنا زائد آفرز موصول ہوگئیں۔
حکومت نے گرین سکوک بانڈزفروخت کرکے 30ارب کا سرمایہ اکٹھا کرنا تھا تاہم بینکوں اور سرمایہ کاروں نے ہدف سے 5 گنا زائد 162ارب روپے کے گرین بانڈز خریدنے کی آفرز کیں۔حکومت نے گرین سکوک بانڈز پر10.63فیصد کی شرح سے منافع کا اعلان کیا ہے ، پہلے گرین سکوک بانڈز اسلامک شریعہ اصولوں کے مطابق جاری کئے گئے ہیں۔ پہلی بار صرف 5ہزار روپے سے بانڈزخریداری میں عام شہری بھی حصہ لے سکتے ہیں۔