چینی کی قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی
لاہور(آئی این پی)چینی کی فی کلو قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی۔ ملک میں چینی کی اوسط قیمت 185 روپے ہوگئی ہے، جبکہ کئی شہروں میں چینی 200 روپے کی قیمت میں بھی فروخت کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق چینی کی قیمت میں 5روپے اضافہ ہونے سے ہول سیل مارکیٹ میں چینی 185 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ دوسری جانب دکاندار پرچون ریٹ پر چینی 200 روپے فی کلو تک فروخت کررہے ہیں ،چینی کی 40 کلو بوری ہول سیل میں 7400 روپے میں فروخت ہورہی ہے ، بوری کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔