پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی برقرار

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی برقرار

نئی دہلی،اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ 12 مئی کو پاکستان اور بھارت کے درمیان طے پایا جانے والا جنگ بندی کا معاہدہ ختم نہیں ہوا۔

بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں ان خبروں کی تردید کی گئی ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والا معاہدہ عارضی تھا جو18مئی اتوار کوختم ہو رہا ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ جہاں تک دونوں ملکوں کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی بات ہے تو اس کی میعاد ختم ہونے کی کوئی تاریخ نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اتوار کو دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان کوئی بات چیت شیڈول نہیں تھی ۔یاد رہے جمعرات کو پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی میں 18 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان 15 مئی کو رابطہ ہوا تھا جس میں جنگ بندی میں اتوار تک توسیع پر اتفاق ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں