شہباز شریف بحریہ کے افسروں اور جوانوں سے ملنے آج کراچی جائینگے

 شہباز شریف بحریہ کے افسروں اور  جوانوں سے ملنے آج کراچی جائینگے

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا دورہ کریں گے، وہ آپریشن بنیان مرصوص میں کردار ادا کرنے والے پاک بحریہ کے جوانوں اور افسروں سے ملاقات کریں گے۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف وزیراعظم کا استقبال کریں گے ۔وزیراعظم اس موقع پر بحریہ کے افسروں اور جوانوں سے خطاب بھی کرینگے اورانہیں خراج تحسین پیش کرینگے، وزیراعظم کراچی میں قیام کے دوران گورنر اور وزیر اعلی ٰسندھ سے بھی ملاقات کرینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں