وزیراعظم، سپیکر کیخلاف عدم اعتماد کا ارادہ نہیں : بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(دنیا نیوز) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور سپیکر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا کوئی ارادہ نہیں۔
صحافیوں سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے تحریکِ عدم اعتماد لانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ مجھے عمران خان نے تحریک عدم اعتماد لانے کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دی ہیں۔