سینیٹ اجلاس:انوارالحق کاکڑ اور کامران مرتضیٰ میں تلخ کلامی

سینیٹ اجلاس:انوارالحق کاکڑ اور کامران مرتضیٰ میں تلخ کلامی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینیٹ اجلاس میں سابق وزیراعظم اور سینیٹر انوارالحق کاکڑ اور جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ میں تلخ کلامی ہوگئی اوراتنی بڑھ گئی کہ دیگر ممبران نے دونوں کو آکر بٹھایا۔

اپنے خطاب میں جے یو آئی سینیٹر نے کہا بلوچستان میں 18مئی کو ہمارے بار کے سیکرٹری جنرل عطااللہ بلوچ کو اٹھایا گیا، ملک میں قائم یکجہتی کو خراب نہ کیا جائے ، قومی یکجہتی کا ماحول برقرار رکھا جائے ۔اس پر انوارالحق کاکڑ نے کھڑے ہوکر جواب دیا مجھے کامران مرتضیٰ کے الزام پر تکلیف ہے ، وہ خود ہی جج بن گئے ، ہمیں اس کیس کی تفصیلات معلوم نہیں۔ آپ نے بار کی سیاست کے لیے سینیٹ کا استعمال کیا، آپ نام لیں، اس پر ایف آئی آر درج کرائیں، چیف جسٹس کے پاس لے کر جائیں۔اس دوران وفاقی وزیر وسینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ان دنوں ایسی غیر سنجیدہ گفتگو نہیں کی جانی چاہیے ، ایک وکیل لاپتا ہے تو ہم بلوچستان حکومت کو کہتے ہیں کہ اسے تلاش کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں