مختلف ٹریفک حادثات،2لڑکوں سمیت 3افراد جاں بحق

مختلف ٹریفک حادثات،2لڑکوں سمیت 3افراد جاں بحق

شیخوپورہ ،کاہنہ،پتوکی(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا،تحصیل رپورٹر)مختلف ٹریفک حادثات میں 2لڑکوں سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور روڈ کی آبادی قلعہ ستارشاہ کے قریب تیزرفتار ٹرک کی زدمیں آکر موٹرسائیکل سوار 15سالہ لڑکا حمزہ ذوالفقار موقع پردم توڑگیا۔دریں اثنا کاہنہ فیرو پور روڈ پر 40 سالہ نامعلوم شخص ٹرک کی زدمیں آکرموقع پر ہی چل بسا، متوفی سڑک پارکررہاتھا، ڈرائیور ٹرک سمیت موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ورثا کی تلاش شروع کر دی ۔علاوہ ازیں پتوکی،ملتان روڈ پر ٹریکٹر سے ٹکرا کرموٹرسائیکل سوار 16سالہ لڑکا شعبان جان کی بازی ہارگیا،دوسرانوجوان شدید زخمی ہوگیا،جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کر دیا گیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں