سندھ حکومت دیگرصوبوں میں اسپتال،گھرتعمیرکریگی وفاق سے 9ارب جاری

سندھ حکومت دیگرصوبوں  میں اسپتال،گھرتعمیرکریگی وفاق سے 9ارب جاری

کراچی (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے صوبائی سرکاری اداروں کی شاندار کارکردگی کے پیش نظر ان کی حکومت کو 9 ارب روپے جاری کیے ہیں۔

یہ رقم رحیم یار خان اور راولپنڈی میں ایس آئی یو ٹی کے قیام، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کے لیے گھروں کی تعمیرِ نو اور ایس زیڈ اے بی آئی ایس ٹی اور آئی بی اے جیسے اداروں کے قیام کے لیے دی گئی ہے جن کے قیام کے بارے میں فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے یہ بات کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔کابینہ نے رحیم یار خان اور تحصیل گوجر خان، راولپنڈی میں دو ایس آئی یو ٹی (گردے کے ہسپتال)مراکز کے قیام کی تجویز کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے ایس آئی یو ٹی رحیم یار خان کے لیے 2 ارب اور ایس آئی یو ٹی راولپنڈی کے لیے 1 ارب روپے کی منظوری دی جبکہ سالانہ آپریٹنگ اخراجات کے لیے اضافی 50 کروڑ روپے بھی مختص کیے گئے ہیں،فنڈز کے مؤثر اور شفاف استعمال کو یقینی بنانے کے لیے ایک مانیٹرنگ فریم ورک نافذ کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں