جنرل عاصم منیر کی فیلڈ مارشل عہدہ پر ترقی قومی اعتماد کا مظہر

 جنرل عاصم منیر کی فیلڈ مارشل عہدہ پر ترقی قومی اعتماد کا مظہر

(تجزیہ:سلمان غنی) مسلح افواج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کو وفاقی کابینہ کی جانب سے فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کے عمل کو قوم کے اعتماد کا مظہر قرار دیا جا سکتا ہے اس لئے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے شہری اہداف کو نشانہ بنائے بغیر اپنے مناسب بروقت اور ٹارگٹڈ ردعمل سے جہاں دشمن کو منہ توڑ جواب دیا وہاں یہ پیغام بھی دے دیا کہ پاکستان کی فوج کو دنیا کی کوئی طاقت مرعوب نہیں کر سکتی۔

عاصم منیر کی افواج میں سب سے بڑے فیلڈ مارشل عہدے پر تقرری کا عمل دشمن کے لئے بھی واضح پیغام ہے کہ وہ پاکستانی قوم کے ہیرو ہیں اور ان کی قیادت میں فوج نے جو عظیم فتح کی تاریخ رقم کی ہے یہ ہمیشہ قائم رہے گی۔ اس امر کا جائزہ لینا ضروری ہے اس وقت فیلڈ مارشل کے عہدے پر نامزدگی کی اہمیت کیا اور اس میں کس کس کیلئے کیا پیغام ہے اس حوالہ سے سب سے اہم بات تو خود فیلڈ مارشل عاصم منیر کا یہ اعلان ہے کہ یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو سنبھالنے کے لئے لاکھوں عاصم منیر بھی قربان ان کے ریمارکس میں یہ پیغام موجود ہے کہ یہ سب کچھ پاکستان کی وجہ سے ہے اور پاکستان کی بقا و سلامتی کو ہر چیز پر ترجیح حاصل ہے ۔انہوں نے کمال اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اس اعزاز کو پوری قوم ،افواج پاکستان خاص کر سول و ملٹری شہدا اور غازیوں کے نام کیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے وہ ملک و قوم اور شہدا کو بھولنے کے لئے تیار نہیں۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لب و لہجہ اور عزم کے باعث نہ صرف بھارتی قیادت خوفزدہ تھی بلکہ ان کا میڈیا بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ٹارگٹ کرتا نظر آیا ۔اس مذموم عمل کے باعث فیلڈ مارشل عاصم منیر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کی بنا پر عوام کے محبوب بن گئے ۔ دوسری طرففیلڈ مارشل عاصم منیر کی تقرری پر بھارت کو سانپ سونگھ گیا ہے ۔اس کے لئے پیغام ہے پاکستان کی سلامتی اور ذمہ داری ایسے جرنیل کے پاس ہے جسے اپنے عوام کی تائید و حمایت بھی حاصل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں