فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں خصوصی گارڈ آف آنر

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں خصوصی گارڈ آف آنر

راولپنڈی(خصوصی نیوز رپورٹر)فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا یہ اعزاز بھارتی جارحیت کیخلاف ڈٹے رہنے والے شہدا اور جانبازوں کو خراج عقیدت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی، وطن عزیز کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے فاتحہ خوانی کی، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے اعزاز کو پوری قوم، مسلح افواجِ پاکستان، خصوصاً شہدا اور سویلین و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جانبازوں کے نام کیا،اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ یہ اعزاز پوری پاکستانی قوم اور پاکستان کی مسلح افواج کے بہادر سپوتوں کے لیے خراجِ تحسین ہے ،یہ اعزاز بالخصوص ان شہدا کے لیے ہے جنہوں نے بھارت کی بلا اشتعال، بزدلانہ اور غیرقانونی جارحیت کے خلاف فولادی دیوار بن کر مادرِ وطن کا دفاع کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں