شالیمار ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں، 25 مسافرزخمی
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)کراچی سے لاہور آنے والی شالیمار ایکسپریس کی سالار والا کے قریب متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، جس سے 25 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔۔۔
ٹرین آنے سے کچھ دیر پہلے ٹریکٹر ٹرالی ریلوے ٹریک میں پھنس گئی تھی جسے ڈرائیور ٹریکٹر کو ٹرالی سے الگ کرکے فرار ہو گیا تھا، حادثے کے باعث سانگلہ، سالار والا ریلوے ٹریک زمین میں دھنس گیا اور فیصل آباد آنے اور جانے والی ٹرینوں کو روک دیا گیا ،حادثے کے بعد سی ای او ریلوے عامر بلوچ موقع پر پہنچ گئے۔