میڈیا نے ہمارے ساتھ ملکر جنگ لڑی:فیلڈ مارشل عاصم منیر

میڈیا نے ہمارے ساتھ ملکر جنگ لڑی:فیلڈ مارشل عاصم منیر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا میڈیا ہمارا فخر ہے ، آپ لوگوں نے دنیا کو بتایا کہ ہم صرف سچ بولتے ہیں،میڈیا ہمارا پلرہے ،آپ نے ہمارے ساتھ مل کر جنگ لڑی۔

 ایوان صدر میں بیٹن آف فیلڈ مارشل لینے کے بعد سینئر صحافیوں سے مبارکباد وصول کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہاکہ آپریشن بنیان مرصوص کا نام بہت سوچ سمجھ کر مشاورت کے بعد رکھا ، اس کا مطلب بہت واضح ہے اور ہم اللہ کی مدد سے سٹیل کی دیوار ثابت ہوئے ۔ ہم نے پہلے کہا تھا کہ پاکستان جب جواب دے گا تو پوری دنیا دیکھے گی اور شکر الحمدللہ ایسا ہی ہوا ، بلوچستان میں بچوں کو نشانہ بنانے والوں کیخلاف بھرپور جوابی کارروائی جاری ہے ،پاکستان کی مسلح افواج ہر وقت تیار ہیں،شکر الحمدللہ ہم نے دشمن کو اپنی سرزمین اور فضائی حدود میں بھی داخل نہیں ہونے دیا۔دریں اثنا پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں ڈیجیٹل معیشت پر اعلیٰ سطح ملاقات کی جس کے دوران نوجوانوں کو بلاک چین، کرپٹو اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے بااختیار بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ اتھارٹی (PDAA)کے قیام کا حکومتی اعلان کر دیا گیا۔انہوں نے فیلڈ مارشل کو عالمی سطح پر کرپٹو و بلاک چین میں پاکستان کی پیشرفت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ پاکستان نے اضافی بجلی کا ذخیرہ بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سنٹرز کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ ہے ، نوجوانوں اور سٹارٹ اپس کو بلاک چین تیار کرنے کے لیے سہولت فراہم کی جائے گی۔ بلال بن ثاقب جلد لاس ویگاس میں بٹ کوائن 2025 کانفرنس میں عالمی قائدین کے ہمراہ خطاب کریں گے ، کرپٹو میں پاکستان کا سالانہ تجارتی حجم 300 ارب ڈالر سے زائد رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں