شدید گرمی کی لہر ، جیکب آباد میں پارہ 53پر جاپہنچا

 شدید گرمی کی لہر ، جیکب آباد  میں پارہ 53پر جاپہنچا

لاہور(نیوز ایجنسیاں )محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور ڈیرہ غازی خان میں بارش ہونے کی توقع ہے ۔

 دیر، سوات، کوہستان، بٹ گرام، صوابی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، کرم خیبر اور کوہاٹ میں چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔لاہور سمیت سارا پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں آ چکا ہے ۔گزشتہ روز لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28اور زیادہ سے زیادہ 43ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔ترجمان این ڈی ایم اے ڈاکٹر طیب شاہ کے مطابق پاکستان سمیت جنوبی ایشیا میں موسم کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے ۔ جیکب آباد میں پارہ 53 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ، بجلی کی لوڈشیڈنگ، پانی کی قلت سے سینکڑوں خاندان نقل مکانی کرگئے ۔ جھلسا دینے والی گرمی کی وجہ سے عوام گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے جبکہ مارکیٹوں میں دن کے اوقات میں سناٹا چھایا رہا ۔اوکاڑہ میں درجہ حرارت 46 پرپہنچ گیا۔ ہسپتالوں میں گرمی سے متاثرہ افراد کا رش بڑھنے لگا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں