بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست پروکلا سے معاونت طلب

بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی  درخواست پروکلا سے معاونت طلب

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست میں درخواستگزار وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور کے وکلا سے مزید معاونت طلب کر لی۔

قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت سے  جاری 14 مئی سماعت کے تحریری حکمنامہ میں عدالت نے کہاکہ آرڈر لکھواتے کچھ حقائق سامنے آئے ہیں،ان حقائق پر درخواست گزار کے وکیل معاونت کریں،عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں