پنجاب میں دہشتگردی کیلئے آنیوالوں کو سخت جواب ملے گا:مریم
لاہور(نیوز ایجنسیاں)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میانوالی میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپر یشن پر اظہار تشکرکیا ہے ۔
وزیراعلیٰ نے سی ٹی ڈی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر شاباش دی۔ مریم نوازشریف نے کہا دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہمارا عزم غیر متزلز ل ہے ۔پنجاب میں دہشت گردی کے لئے آنے والوں کو سخت ترین جواب ملے گا۔