پی ٹی اے کے چھاپے ، موبائل ٹیمپرنگ پر 3 افراد گرفتار
اسلام آباد (نیوزرپورٹر)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے دو چھاپوں کے دوران موبائل ٹیمپرنگ میں ملوث 3افراد گرفتار کرلیے۔
سیما موبائل مال راشد منہاس روڈ اور رفیق موبائل شاپنگ سینٹر قائدآباد کراچی میں چھاپوں کے دوران آئی ایم ای آئی ٹیمپرنگ میں استعمال ہونے والے لیپ ٹاپس، ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز اور خصوصی سافٹ ویئر قبضے میں لے لیے گئے ۔ اس دوران 3افراد کو موقع پر گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کیلئے NCCIA کی تحویل میں دے دیا گیا ہے ۔ پی ٹی اے موبائل ڈیوائسز کے آئی ایم ای آئی نمبرز کی ٹیمپرنگ اور ان کی غیر قانونی خرید و فروخت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔