اہل سیالکوٹ مخالفین کو سرپرائز دینگے

اہل سیالکوٹ مخالفین کو سرپرائز دینگے

لاہور (سپیشل رپورٹر) سابق وزیر اعظم وپیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سیالکوٹ کا ضمنی الیکشن جیتنے کی پوزیشن میں ہے ،ان شا اللہ یکم جون کو اہل سیالکوٹ سیاسی مخالفین کو سرپرائز دینگے ۔

پی پی 52 میں پارٹی کی تمام تنظیمیں بھر پور کام کر رہی ہیں۔ سینٹرل سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں کارکنوں ورہنمائوں چیئرمین بھٹو لیگسی فاؤنڈیشن بشیر ریاض، اظہر اعوان،بشریٰ منظور مانیکا،واجد شاہ،نسیم صابر،مدثر شاکر،کامران ڈار،عرفان سہیل اور آصف بھٹی کیساتھ گفتگو میں پرویز اشرف نے کہا انتخابی مہم میں ویمن ونگ،پی ایس ایف،پیپلز یوتھ،پی ایل ایف،اقلیتی ونگ کی کارکردگی قابل ستائش ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں