قوانین بدلنے سے بلدیاتی انتخابات نہ ہوسکے :سیکرٹری

قوانین بدلنے سے بلدیاتی انتخابات نہ ہوسکے :سیکرٹری

اسلام آباد(دنیانیوز،آن لائن)سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا ہے بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد کیلئے آئین کے آرٹیکل 140اے میں ترمیم ضروری ہے ،وفاقی اور پنجاب حکومت کی جانب سے بلدیاتی قوانین میں بار بار تبدیلیوں کی وجہ سے اب تک انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہوسکا ،ملک میں متناسب نمائندگی کا قانون لانے کیلئے آئین میں تبدیلی ضروری ہے ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفد نے الیکشن کمیشن کا دورہ کیا اس موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے وفد کو الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم)بائیو میٹرک ویریفکیشن میشن (بی وی ایم)اور انتخابات میں متناسب نمائندگی کے نظام سمیت پنجاب اور اسلا م آباد میں لوکل گورنمنٹ کے انتخابات میں تاخیر پر بریفنگ دی۔ سیکرٹری ای سی پی کا کہنا تھا کہ الیکشنز ایکٹ 2017ء کی سیکشن 219کے تحت الیکشن کمیشن کو پابند کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن مروجہ لوکل گورنمنٹ قوانین کے تحت انتخابات کروائے گا،ان کا مزید کہنا تھا الیکشن کمیشن جب بھی حلقہ بندی مکمل کر تا ہے تو لوکل گورنمنٹ قوانین میں تبدیلی کر دی جاتی ہے ، الیکشن کمیشن اس وقت تک پنجاب میں چار دفعہ حلقہ بندی کر چکا ہے ، پنجاب کے انتخابات کیلئے اپریل 2022 میں الیکشن پروگرام کا اعلان کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں