9مئی : 10کروڑ 68لاکھ 7ہزار سے زائد کا نقصان

9مئی : 10کروڑ 68لاکھ 7ہزار سے زائد کا نقصان

لاہور (محمد اشفاق سے) لاہور میں9 مئی کے پر تشدد واقعات میں سرکاری املاک کو کتنا نقصان ہوا روزنامہ دنیا نیوز نے اہم تفصیلات حاصل کرلیں۔

لاہور میں کیمروں،  سرکاری گاڑیوں اور ٹریفک سگنلز کی مد میں مجموعی طور پر 10 کروڑ 68 لاکھ7ہزار 9 سو روپے سے زائد کا نقصان کیا گیا۔ دستاویزات کے مطابق لاہور کے نو تھانوں کی حدود میں نو مئی کے واقعات میں پولیس اور رینجرز کی 21 گاڑیاں توڑی گئیں جس سے 8 کروڑ 22 لاکھ 7ہزار 500 روپے کا نقصان پہنچایا گیا ،دستاویزات کے مطابق جناح ہائوس کے قریب رینجرز کے سنگل کیبن ڈالے سمیت بارہ گاڑیوں میں توڑپھوڑ کی گئی جبکہ ٹریفک سگنلز اور آلات کو 53 لاکھ 5ہزار کا نقصان پہنچایا گیا ۔دنیا اخبار کو موصول دستاویزات کے مطابق پر تشدد مظاہروں میں سیف سٹی کے کیمروں کو ایک کروڑ 41لاکھ37ہزار500 روپے کا نقصان ہواگرجا چوک کینٹ میں 25لاکھ 62ہزار 300 روپے کے کیمروں کو نقصان پہنچایا گیا ،شیر پاؤ پل کے قریب 5لاکھ 18ہزار مالیت کے کیمروں کو نقصان پہنچایا گیا قرطبہ چوک ،جیل روڈ ،شالیمار چوک پر بھی 5لاکھ 18 ہزار ر وپے کی سرکاری املاک کو نقصان پہنچا۔ 9مئی کے واقعات میں نقصانات سے متعلق تمام تفصیلات کے حصول کے لیے جوائنٹ انو یسٹی گیشن ٹیم نے محکمہ پولیس ، سیف سٹی اتھارٹی اور ٹریفک پولیس سمیت دیگر محکموں کو خط لکھے جس کے بعد تمام محکموں نے جے آئی ٹی کو نقصانات سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کیا جس کے بعد جے آئی ٹی نے تمام تفصیلات ٹرائل کورٹ میں جمع کروا دیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں