ترکمانستان گوادر اور کراچی بندرگاہوں سے فائدہ اٹھائے ،چیئرمین سینیٹ
اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ترکمانستان گوادر اور کراچی بندرگاہوں سے فائدہ اٹھائے ۔
علاقائی روابط سے تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ ملے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترکمانستان کی مجلس پارلیمان کی چیئرپرسن دنیاگوزل اکمحمدوونا گولمانووا سے ملاقات میں کیا جس میں پارلیمانی تعاون کو بڑھانے اور دوطرفہ تبادلوں کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں پارلیمانی تعاون، عوامی روابط، تجارت،تاپی گیس پائپ لائن اور فائبر آپٹک جیسے منصوبوں کی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔