نیشنل ہائی ویز پر 13 نئے ٹول پلاز وں کے قیام کی منظورری
اسلام آباد (وقائع نگار)نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے )نے ملک کی پانچ نیشنل ہائی ویز پر 13نئے ٹول پلاز ے قائم کرنے کی منظورری دے دی ، این ایچ اے نے ریونیو میں اضافے کیلئے نئے ٹول پلازے قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔
این ایچ اے نے این فائیو پر 4، این 15پر4، این 95 پر 3 ، این 35 اور این65 پر ایک، ایک ٹول پلازہ قائم کرنے کی منظوری دی ہے ، این ایچ اے نے این 5 پر پھول نگر، میٹاری، قاضی احمد اورمچی گوٹھ، این پندرہ(15) پر بالاکوٹ،مہنڈری،ناران اور حویلیاں، این 95 پر چکدرہ منگورہ، منگورہ خوارزخیالا، خوارزخیالا کالام ، این 35 پرعلیہ آباد اور این65پر جیکب آباد میں ٹول ٹیکس پلازہ قائم کرنے کی منظوری دی ، این ایچ اے نے مذکورہ ٹو ل پلازہ کے قیام اور ٹول جمع کرنے کیلئے نجی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرے گی۔