سپریم کورٹ :ایک ہفتے میں 2 جج قائم مقام چیف جسٹس ہونگے
اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ کا انوکھا ہفتہ، دو ججز قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے، جسٹس منیب اختر 6 جون تک جبکہ 6 جون سے 10 جون تک جسٹس منصورعلی شاہ قائم مقام چیف جسٹس کاعہدہ سنبھالیں گے۔
چیف جسٹس یحیی آفریدی کی حج پر روانگی کے باعث جسٹس منیب اخترنے جمعہ کو قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھایاتھا۔ جسٹس منیب اختر سنیارٹی میں تیسرے نمبر پر ہیں، سینئرپیونی جج جسٹس منصور علی شاہ بھی بیرون ملک ہیں،6 سے 10 جون تک جسٹس منصور علی شاہ بطور قائم مقام چیف جسٹس فرائض سر انجام دینگے جبکہ چیف جسٹس یحیی خان آفریدی 10 جون کو پاکستان واپس آئیں گے۔